تصویر بولتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 10, 2017 | 06:36 صبح
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یہ تصویر پرانی وردی والے پولیس اہلکاروں کی ہے۔ محکمہ نے تقریباً تین ارب کی لاگت سے پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا۔ زیرنظر تصویر میں تمام نوجوان عالمگیری شاہی مسجد میں ڈیوٹی کیلئے آرہے ہیں جنہوں نے پرانی وردی ہی پہنی ہوئی ہے۔ پولیس اہلکاروں سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ڈی جی خان اور ملتان سے آئے ہیں۔ مگر یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ تین گھنٹے کی ڈیوٹی کیلئے ملازمین کو 15 گھنٹے کا سفر کرنا پڑا۔ لیکن ان کی اس محنت کے باوجود لوگ انہیں سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ لوگوں کی نظر میں آج بھی یہ سب رشوت خوری میں ملعوث ہیں۔ اتنی جانیں ملک کی کاطر قربان کر کے بھی لوگ انہیں اپنا ہمدرد نہیں سمجھتے ہیں۔