پولیس کی نوکری کا انٹرویو دینے جانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا وجہ ایسی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 21:44 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک): اچھی ملازمت کے حصول کے لئے انٹرویو میں کامیابی ضروری ہے اور کامیاب انٹرویو کیسے دیا جاتا ہے، اس کی ایک مثال امریکی نوجوان ٹائلر رے پرائس نے دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ٹائلر پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے انٹرویو دینے گیا اور ایسا زبردست انٹرویو دیا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، اور عنقریب اسے جیل بھی بھیج دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹائلر نے انٹرویو کے دوران ایک شرمناک انکشاف کرکے ساﺅتھ چارلسٹن پولیس کے افسران

کو حیران کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے کثرت شراب نوشی سے بیہوش ہوجانے والی ایک خاتون کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کیا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس نے فخریہ طور پر بتایا کہ یہ ویڈیو اب بھی اس کے موبائل فون پر موجود تھی۔پولیس اہلکاروں نے ٹائلر کی دی گئی معلومات کے مطابق خاتون سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے جسمانی تعلق کے لئے ہرگز رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔ پولیس نے بغیر وقت ضائع کئے ٹائلر کو گرفتار کرلیا اور اب اس کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ الزام ثابت ہونے پر اسے 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ لیکن انٹرویو پر جانا بھاری پڑ گیا۔۔۔۔۔