چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 14:54 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکے اور دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ پولیس کے بروقت رسپانس سے قیمتی جانیں بچائی گئیں ،چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ۔واضح رہے کہ چارسدہ میں تنگی کچہری پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تو ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دہشت گرد کچہری کے اندر داخل ہو گئے تھے جو مزید لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے کارروائی کر کے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔