کل آپ کو پنجاب پولیس کس روپ میں نظر آئے گی ؟ دیکھ کر پریشان بالکل مت ہوں کیونکہ۔۔۔۔! اہم انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 09:54 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پنجاب پولیس کی روایتی کالی وردی ختم ،نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی روایتی کالی وردی ختم کرتے ہوئے نئی وردیاں اہلکاروں کو دے دی گئی ہیں۔ یوم پاکستان پرپنجاب پولیس کا دستہ نئی وردی پہن کرپریڈ میں شریک ہوگا۔ پولیس لائن میں 4 ہزاراہلکاروں میں نئی وردیاں تقسیم کر دی گئی ہیں
جبکہ تمام پولیس اہلکاروں کو کل 23 مارچ تک نیا یونیفارم مل جائے گا۔ نئی وردیوں پر پولیس اہلکاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاسے خوشگوار تبدیلی قرار دیا

ہے ، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پرانی وردی میں موسم گرما میں کالے رنگ کے باعث گرمی کا احساس زیادہ ہوتاتھاجبکہ نئی وردی موسم گرما کی شدت کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہے۔