مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما کے بیٹے نے پولیس پر حملہ کر دیا‘نتیجہ کیا نکلا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 12:27 شام

ظفر وال(مانیٹرنگ رپورٹ) تفصیلات کے مطابق کتوں کی لڑائی سے منع کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما ورکن قومی اسمبلی میاں رشید کے بیٹے میاں عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کر دیا۔ پولیس پر حملے کے نتیجے میں پولیس نے میاں رشید کے بیٹے میاں عثمان اور اس کے 14 دیگر ساتھیوں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں عثمان اس معاملے پر موقف دینے کیلئے تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں رشید ایم این اے کے بیٹے میاں عثمان کو پولیس نے کتوں کی لڑائی کروانے سے منع کیا تو میاں عثمان نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا اور مار کٹائی شروع کر دی۔