پولیس کی بروقت کارروائی، ایک گھراجڑ نے سے بچ گیا، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 13:10 شام

 

سرگودھا (مانیٹرنگ رپورٹ) سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں تاوان وصول کرنے کیلئے آنے والے دو اغوا کار پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوٹ مومن میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں اغواکار طالب علم کی بازیابی کیلئے پندرہ لاکھ تاوان وصول کرنے آئے تھے کہ ان کا پولیس سے مقابلہ ہوگیا۔

اس دوران دو اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس ایک گھرمیں پہنچی تو ان کے ساتھی مغوی

طالب علم عاطف نذیر کو فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہو چکے تھے۔