افسوسناک خبر: پاکستانی کی بڑی سیاسی پارٹی کے اہم رہنما کوسرعام قتل کردیاگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 03, 2017 | 10:57 صبح
پشاور(مانیٹرنگ رپورٹ) مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رحیم اورکزئی کی گاڑی پر فائرنگ قتل کردیا‘ واقع میں ملوث تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق جنرل سیکرٹری پشاور رحیم اورکزئی کی گاڑی پر تین مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں رحیم اورکزئی موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود ان کے ساتھی مراد خان زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو تیم نے لاش اور زخمی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق رحیم اوکرزئی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میٹنگ سے آرہے تھے ہ اچانک تین مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے باعث رحیم اورکزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ واقع میں ملوث تین مسلح افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقع خاندان دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقع سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔