لودھراں سے افسوسناک خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:21 صبح

لودھراں (مانیٹرنگ رپورٹ) سال 2017 کاپہلا پولیو کیس سامنے آگیا۔لودھراں کے چارسالہ بچے علی حسن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 15 کے رہائشی محمد افضل کے چار سالہ بیٹے علی حسن کو پولیو ویکسین کی چار خوراکیں دی گئیں لیکن اس کے باوجود اس میں پولیوکے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے لودھراں سمیت کے مختلف علاقوں میں پولیو کی روک تھام کےلیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔