پاکستانی سیاست میں طوفان ، اچانک ڈرامائی تبدیلی آگئی :لیپ ٹاپ، مگرمچھ کے آنسو اور لاک ڈاؤن والوں کی متعدد وکٹیں اڑ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 05:41 صبح

لاہور (ویب  ڈیسک)منصورہ میں جماعت اسلامی کی 5 روزہ مرکزی تربیت گاہ کے موقع پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی ،اے این پی ،مسلم لیگ اور مذہبی جماعتوں کے سابق کارکنان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کرجماعت میں شامل ہونے والے کارکنان کو خوش آمدیدکہا اور انہیں کتب کے ہدیے بھی پیش کیے ۔حافظ محمد ادریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہ

بی و سیاسی جماعتوں میں سے کسی سے بھی ہماری دشمنی نہیں ہے ۔ہم سب کا احترام کرتے ہیں اورا ن میں کام کرنے والے کارکنان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غیر جانبداری سے ہر جماعت کے منشور، تاریخ اور قیادت کا جائزہ لیں کہ وطن عزیز میں کون تبدیلی لاسکتا ہے؟ہم آج جس دلدل میں پھنس چکے ہیں اس سے نکلنے کے لیے واحد راستہ دیانت دار قیادت ہے۔ جو ساتھی جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ہیں ہم ان شاء اللہ ان کوجماعت میں عزت و احترام دیں گے،ہم تو دعوت حق کے علمبردار ہیں ،نہ کسی قومیت کا پر چارکرتے ہیں نہ مذہبی فرقہ وارانہ مسلک کی بات کرتے ہیں۔ہماری دعوت قرآن و سنت اور ہماری پہچان پاکستانی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نا م پر بنا تھا اس لیے اس کو اسلام کے مطابق بنانا اور چلانا ہی ہر جماعت کا منشور اور عمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن اور بدعنوانی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے مگر تمام انسانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوکر ملک و قوم کی قسمت سنوارے کا فریضہ ادا کریں۔