جنسی فلموں کے مقبول سٹار نے ایسی اکیڈمی کھولی کہ جان کر آپ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 18:15 شام

بوداپسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک):جنسی فلموں کے مقبول سٹار روکو سیفریدی نے 1300جنسی فلموں میں اداکاری کے بعد پورن یونیورسٹی کھول لی۔ پورن دنیا کے  جانے مانے  فلم سٹار نے پورن یونیورسٹی اس لئے بنائی تا کہ وہ جنسی اداکاری کے طالب علموں کو کیمرے کے سامنے پوز بنانے اور جنسی قربت کی موثر عکاسی کے طور طریقے سکھا سکیں۔ 51سالہ روکو سیفریدی نے اب تک 1300 فلموں میں کام کیا ہے اور انہیں رف ایکشن پورن فلموں کا ماہر ترین اداکار مانا جاتا ہے۔حال ہی میں روکونے ہنگری کے دالحکومت بوڈاپسٹ میں اپنی پورن اکیڈمی

بنائی ہے جس میں مختلف 15دن کے تربیتی کورس منعقد ہوں گے۔ ان کورسز کا مقصدجنسی اداکاری میں جدید طریقے اورکیمرے کے سامنے پرفارمنس ہے جو کہ موجودہ اور آنے والے پورن سٹارز کے لئے ایک خوش گوار موقع ہے۔ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے روکو سیفریدی کی اکیڈمی میں مختلف جنسی کورسز کے لئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ جن میں سے پانچ افراد کو ابتدائی طور پر تربیت کے لئے چنا جائے گا۔دو بچوں کے باپ روکو سیفریدی کو ’’ اطالوی گھوڑا‘‘کہا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کو پورن فلموں کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ سیفریدی نے یہ سال اپنی پورن فلموں کو صرف شادی کے حوالے سے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے میں وقف کیا ہے۔وہ کہتے ہیں:’’ آ ج جب میں اپنی بیوی کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے لئے شادی کے پہلے دن سے اب تک ہر رات اہم لگتی ہے۔ وہ مجھے اپنا سمجھتی ہے اور کسی اور لڑکی کے ساتھ بانٹے بغیر مجھ سے بے لوث محبت کرتی ہے۔‘‘سیفریدی کی بیوی روزا کیرا شیولو کا کہنا ہے :’’ جب بھی میں اپنے شوہر کی طرف دیکھتی ہوں ان میں ہر بارنیا ہنسا مسکراتا جواں مجھے ملتا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں:’’ میں اپنے شوہر کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں اور مجھے اس سے محبت ہے۔ چاہے وہ جو جیسابھی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے وہ کیا کر پاتا ہے۔‘‘ سیفریدی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں تسلیم کیا کہ سیکس کے حوالے سے ان کے خیالات ایسے ہیں جیسے ان کے اندر کے شیطان نے دماغ میں ڈالے ہوں اور پھرپورن فلموں نے ان خیالات کی تکمیل کا موقع فراہم کیا۔