اداکارہ کے ساتھ ایسا ریپ ہوا کہ پھر یہ زندگی کا حصہ ہی بن گیا۔جانیے ہالی ووڈ اداکارہ کی زندگی کی تلخ حقیقت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 18:04 شام

لاہور(مہرماہ رپورٹ):امریکی اداکارہ و گلوکارہ ایون رچل ووڈ نے بھی اپنی زندگی کا آغاز فحش فلموں سے کیا۔

وہ اداکارہ اور موسیقاربھی ہے. 1990 میں نوسال کی عمر میں اداکاری شروع کی انہوں نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں دو مرتبہ جنسی درندگی کانشانہ بنایا گیا،

ایک مرتبہ اپنے دوست اور دوسری مرتبہ ایک بار کے مالک نے جنسی ہوس کاشکار بنایا۔

یہ انکشاف 29 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹر پر ایک کھلے خط میں کیا۔

اپنی نوجوانی میں ہی خود کشی کی کوشش ، جسمانی ، نفسیاتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد اداکارہ نے لکھا کہ ’کئی سال پہلے جنسی حملہ ہوا، بہت سے عوامل میں سے ایک ریپ بھی تھا جو اْنہیں اپنی ہی زندگی کی خاتمے کی کوشش تک لے گیا اس صدمے سے رچل ایسا نکلی کہ اسے دھندہ اور پیشہ ہی بنا لیا۔

رچل ووڈ نے لکھا کہ ’میں اس بات کا یقین نہیں رکھتی کہ آج کے دور میں انسان زیادہ دیر خاموش رہ سکتا ہے،

اس پر بات ہونی چاہیے اور میں اسے معمول کے طور پر قبول نہیں کروں گی،

یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ، میں ابھی زندہ ہوں اور اپنے موقف پر قائم ہوں ،

میں خوش اور اندر سے مضبوط ہوں لیکن مطمئن تاحال نہیں ہوں‘۔

اْنہوں نے لکھاکہ ’ہاں میرا ریپ کیا گیا،

وہ بھی میرے ایک دوست کی طرف سے جب ہم دونوں اکٹھے تھے اور دوسری بار ایک بار کے مالک کی طرف سے‘۔

تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان حملوں سے پولیس کو آگاہ کیا گیا یا نہیں اور کیا قانونی ایکشن لیا گیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’پہلی دفعہ وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ دوست کی طرف سے کی گئی ایسی حرکت کا شمار بھی ریپ میں ہوتا ہے لیکن علم ہونے تک دیر ہو چکی تھی،

مجھ پر اعتماد بھی کس کو تھا‘۔ دوسری مرتبہ میں نے سوچا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں بہت لڑی لیکن ڈری ہوئی تھی‘۔