ڈاک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 13:25 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن نو اکتوبر کومنایا جاتا ہے،اس کا مقصد ڈاک کے نظام کی افادیت کو برقرار رکھنا ہے ۔ محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاک کا نظام دنیا بھر کی معاشی ترقی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور عوام کو خطوط کے ذریعے آپس میں ملانے کے حوالہ سے موثر کردار ادا کر رتا رہا ہے، جس کی افادیت کو برقرار رکھنے کے لئے دنیا میں پہلا پو سٹ کا عالمی دن 9اکتو بر 1980کو منایا گیا۔ خط جسے آدھی ملاقات کہا ج
اتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھا،لیکن دنیا جیسے جیسے ترقی کے زینے طے کرتی گئی فاصلے سمٹتے چلے گئے۔خط کی جگہ پہلے تار نے لی پھر ٹیلی گرام اور فیکس کا دور آیا، لیکن موبائل فون کی آمد کے بعد ڈاک کا نظام بھی اپنی افادیت کھوبیٹھا اور رہی سہی کسر انٹرنیٹ نے پوری کردی۔یونیورسل پوسٹل یو نین ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے کل خطوط کی تعداد کا 5 سے 11 فیصد حصہ عام لوگوں کی جانب سے کیا جاتا ہے ،جبکہ 80فیصد ڈاک حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط اور کاغذات پر مشتمل ہوتی ہے۔