معروف متنازعہ ماڈل متیرا کا ایسا بے ہودہ اشتہار منظر عام پر کہ عوام غصے سے آگ بگولا ہو گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 19, 2017 | 06:44 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ ) اداکارہ و ماڈل متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اشتہار فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ ادکارہ و ماڈل متیرا کا ایک ٹی کمرشل آن ایئر ہے
اس ٹی وی کمرشل میں وہ ایک میڈیکل سٹور سے بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے پراڈکٹ طلب کرتی ہے جبکہ اس سے پہلے کھڑا شخص بھی وہ ہی حاصل کرنا چاہتا ہے مگر ہچکچاہٹ کی بناءپر وہ میڈیکل سٹور والے کو اس پراڈکٹ کا نام نہیں بتاتا اور اسی اثناء میں اداکارہ وماڈل متیرا میڈیکل سٹور میں داخل ہوتی ہیں اور بے دھڑک ہوکر بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے استعمال کی جانے والی پراڈکٹ طلب کرتی اس ٹی وی کمرشل کے آن ایئر ہونے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔یوتھ ایکشن کمیٹی لاہور کے چیئرمین چوہدری شکیل احمد اورصدر سید گوہر عابد نے پیمرا کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹی وی کمرشل پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ ہمارے بچے اس کمرشل کو دیکھ کر سوال کرتے ہیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ حیرت ہے کہ اس طرح کی پراڈکٹ کے حوالے سے کس طرح اجازت دی گئی۔ہماری اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس ٹی وی کمرشل کے حوالے از خود نوٹس لے کر پیمرا کو پابند کرے کہ وہ اس اشتہار پر بند ش عائد کرے۔