ایک تلخ حقیقت: دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2022 | 17:41 شام

جہاں ایک جانب چین نے معاشی میدان میں امریکہ اور یورپی یونین کو شکست فاش دی تو دوسری جانب روس نے پہلے افغانستان اور اب یوکرائن میں امریکہ اور یورپی یونین کو عسکری طور پر شکست دے کر ان کی سپرمیسی کا سورج ہمیشہ کے لیے ڈبو دیا ہے. اب دنیا کا ہر ملک اپنی معیشت کی بہتری اور اپنی سلامتی کے لئے چین اور روس کی طرف دیکھتے ہیں. امریکہ اور یورپی یونین کے لئے اب دو راستے بچے ہیں, 1- چین اور روس کی غلامی قبول کر لیں, 2- یا پھر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے چین اور روس کے خلاف کھل کر میدان

جنگ میں آ جائیں, کیونکہ دنیا اب کسی صورت میں بھی امریکہ اور یورپی یونین پر بھروسہ کرنے کے لیے تیار نہیں. امریکہ اور یورپی یونین کو اس تلخ حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ ہارے ہوئے جواری پر کوئی بھی رقم لگانے کے لئے تیار نہیں ہوتا. دفاعی تجزیہ کار : ولید ملک