لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے عوام کے لیے خوشخبری : شیخوپورہ سے شاندار خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 05:29 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی بجلی گھر نے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور یہاں  سے تجرباتی و آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی گھر میں مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ بجلی گھر سے اگلے سال مارچ تک 750 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی جبکہ دسمبر 2017ءتک بجلی گھر سے مجموعی طور پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ بھکی  بجلی گھر سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے کی بچت ہو گی جس سے  لو

ڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی مربوط حکمت عملی کا پتہ چلتا ہے۔