سابق وفاقی وزیر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت‘ ایسی وجہ بتادی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 06:46 صبح


جھنگ (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی فلاسفی میں تبدیلی اور بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں امید کی ایک نئی کرن نظر آن کے باعث پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی مجبوری نہیں ہوتی میں نے ہمیشہ اپنے سامنے موجود صورتحال اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کیے ہیں۔ 2013 میں میں نے اور میرے بھائی نے آزادانہ طور پر الیکشن لڑا جس میں ہم نے بڑی تعداد میں وو

ٹ حاصل کیے۔ مختلف سیاسی جماعتیں الیکٹ ایبلز کو اپنے ساتھ ملانے کی کوششیں کر رہی تھیں اور مختلف سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ رابطے میں تھیں لیکن بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے اپنا کمفرٹ لیول دیکھا اور پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی فلاسفی میں کافی تبدیلی آچکی ہے اور اسی تبدیلی کے باعث انہوں نے مجھ سے ملاقات کی۔ مجھے آج پی پی میں بلاول کی شکل میں ایک نئی امید کی کرن نظر آتی ہے اور ان کے آنے کے بعد پی پی آگے کا سفر کرے گی۔
راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل کیس میں فریق بننے اور پی پی کی حکومت کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر راجہ پرویز اشرف مقدمات بھگت رہے ہیں تو وہ اپنی کرپشن کے باعث ہی بھگت رہے ہیں میں کسی کی کرپشن چھپانے کیلئے نہیں ہوں۔ میں نے پہلے جتنے بھی بیانات دیے تھے میں ان سے کسی طور بھی منحرف نہیں ہورہا اور انہیں اون کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیر کو سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 2002 اور 2008 کے الیکشنز ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑے تھے جبکہ ق لیگ سے پہلے بھی وہ پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔