کالعدم تنظیموں پر پابندی : قمرزمان کائرہ نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:27 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما قمرزمان کائرہ کاکہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی کاغذی ہے،انہوں نے کہاکہ افراد اور سوچ وہی ہے نام بدل لیتے ہیں۔

ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے،لیکن وزیر داخلہ کہیں نظر نہیں آرہے۔ فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہاکہ پارٹی کو فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں،انہوں نے کہا کہ جب بھی خصوصی قوانین بنے،شکار پیپلز پارٹی ہی بنی،ا

ب بھی پیپلز پارٹی کےلیے راستے بند کیے جا رہے ہیں۔ قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ حکومت کوفوجی عدالتوں کے قانون کے ختم ہونے کے بارے میں معلو م تھا،تو پہلے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں کیوں نہیں لیا۔ انہوں نے درگاہوں اور مذہبی مقامات پرحملوں کوخطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار اسمبلیوں اوروزارتوں میں تلاش کرے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ جب بھی پیپلزپارٹی متحرک ہوتی ہے،دھماکے شروع ہوجاتے ہیں۔