ڈرامہ بازی یا سچ مچ۔۔۔خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 13:04 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے لندن میں فلیٹس کے حوالے سے دیئے گئے بیانات میں تضاد کے باعث تحریک استحقاق جمع کروائی گئی ہے جس پر نوید قمر ،اعجاز جاکھرانی ،شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے دستخط کیے ہیں ۔