گم شدہ پارٹی کی اہم شخصیت پر درج 39 میں سے 38 مقدمات کی ضمانت ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 09:30 صبح

کراچی (ویب ڈیسک)میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماوسیم اختر کو مزید 2مقدمات میں ضمانت مل گئی جس کے بعد وہ 39میں سے 38مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور اب رہائی کے لیے انہیں صرف ایک مقدمے میں ضمانت درکار ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے وسیم اختر کی مزید 2مقدمات میں درائر درخواستوں پر وکلاء کےدلائل سننے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے وسیم اختر کو اشتعال انگیز اور بے ہودہ تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں درج مقدمات میں ضمانت دیتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اختر پر 39مقدمات درج کیے گئے تھےجس میں سے انہیں 38مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے جب کہ دہشتگردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت آج ہی انسدا دہشتگردی کی عدالت میں ہوگی۔اگر عدالت نے اس مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرلی تو وسیم ختر کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی۔