پی پی پی کی خاتون رہنمااور سابق وفاقی وزیر کی شرمناک حرکت ، ساری کہانی سامنے آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 31, 2016 | 12:26 شام
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) شاہدرہ ٹاﺅن پولیس نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھر کی کیخلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن میں درج کی جانیوالی ایف آئی آر کا مدعی عبداللہ گیس ٹربائن پاور سٹیشن کا سکیورٹی سارجنٹ ہے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ثمینہ خالد گھر کی کے ایما پر ملک ممتاز اور ملک خرم سمیت 12افراد نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ مقدمہ میں نامزد افراد نے عبوری ضمانت کرالی ہے، تاہم انہیں جلد شامل تفتیش کیا جائے گا