چوہدری نثار بڑی مشکل میں پھنس گئے ، بچنا اب آسان نہیں۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 04:06 صبح

 

لاڑکانہ( مانیٹرنگ رپورٹ ) سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے وزیر داخلہ چودھری نثار کے خلاف توہین عدالت کیس میں فریق بننے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے مطالبہ کیا بلاول بھٹو کے چار مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ کہتے ہیں لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم جاتے ہیں تو جائیں روکیں گے نہیں۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا حکومت کے خلاف تحریک کی تفصیلات چند دنوں میں سامنے آ جائیں گی۔ سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔