زرداری کی پارٹی کوایک اور دھچکا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 17:52 شام

کراچی(مانیٹرنگ)سندھ حکومت کے تینوں مشیروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ سعید غنی ،عبدالقیوم سومرو اور مولابخش چانڈیو نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجوا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے مزید مشیروں اور معاؤنین کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ سعید غنی سندھ کے مشیر برائے محنت اور عبدالقیوم سومرو مشیر برائے مذہبی امور تھے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے مرتضی وہاب سے مشیر قانون کی حیثیت سے قلمدان کی واپسی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ دوران سما

عت مرتضی وہاب سے قلمدان واپس لینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا تین دیگر مشیر سعید غنی، مولانا بخش چانڈیو اور اصغر جونیجو بھی مختلف محکمے چلا رہے ہیں ان کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا دو روز میں مولانا بخش چانڈیو، اصغر جونیجو اور سعید غنی کو ڈی نوٹیفائی کر کے عدالت میں نوٹیفکیشن پیش کیے جائیں۔