پیپلزپارٹی کی رواں سال کا سب سے بڑا ڈرامہ ، ن لیگ کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 17:21 شام

کراچی (مانیٹرنگ) مفاہمت کرکے واپس آنے والے آصف زرداری کی پارٹی کے ایک لیڈر مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے واشگاف الفاظ میں حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ساری مفاہمت کا فائدہ ن لیگ نے اٹھایا، ن لیگ دراصل عقل کے اندھوں کی جماعت ہے، انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ن لیگ سے اب مفاہمت نہیں جھگڑا ہوگا۔ کراچی میں اہم پریس کانفرنس ے خطاب میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے حکمراں جماعت اور حکومت کے خلاف واشگاف الفاظ میں جنگ کا ا

علان کردیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کے ساتھ مفاہمت نہیں جنگ ہوگئی، 27دسمبر کے بعد جو ہوگا وہ یہ دیکھیں گے۔

 

172.16.22.9_07_20161224154036156

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہماری مفاہمت کا فائدہ نواز شریف کو پہنچا، اب مفاہمت جموریت کیلئے ہے،ن لیگ سے جھگڑا ہے، ن لیگ کو اب جانا پڑے گا، یہ تاثر ختم ہوگیا کہ اداروں کے بیچ کوئی لڑائی ہے، ن لیگ عقل کےاندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور جنگ میں ہم رینجرز اور پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کراچی آپریشن اور گزشتہ روز چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا اثر اندرون سندھ بھی پڑا، دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کیخلاف ہم ایک ہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی اکیلی اڑان کا نہیں سوچا، ہم نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں، پارٹی کی پالیسیاں بلاول بھٹو کی ہیں۔

172.16.22.9_07_20161224153958697

 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے بہت کام کیے،زرداری صاحب کے آنے سے لوگوں میں کھلبلی مچی، آصف زرداری کی واپسی پر جمہوریت پسند خوش اور مخالفین پریشان ہیں۔

 

Mola Bux Chandio Khi 24-12

واضح رہے کہ گزشتہ روز زرداری کے دست راز کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد یہ مولا بخش چانڈیو کا دوسرا رد عمل ہے۔