ضیا پی پی ذہنیت بدل نہ سکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 18:07 شام

ہارون آباد (مانیٹرنگ ) ہارون آباد میں مسلم لیگ (ضیا) اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے پر فائرنگ سے شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوگیا ، شوکت بسرا سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ہارون آباد میں معاملہ دو گروپوں کا تھا جس میں ایک گروپ کو پیپلز پارٹی اور دوسرے کو مسلم لیگ ضیا کی حمایت حاصل تھی ۔ ایک گروپ پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا کے ساتھ مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے کیلئے روانہ ہوا تو راستے میں دوسرے گروپ سے ٹکراؤ ہوگیا اور گولیاں چل گئیں جس سے شوکت بسرا کا پی اے امتیاز موقع پر جاں بحق ہو
گیا ۔ لڑائی جھگڑے کے دوران شوکت بسرا کے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا ۔