پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین دفن ایک پیپلز پارٹی رہ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 08:54 صبح

اسلام آبا(مانیٹرنگ)د -پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ختم کردی گئی۔ اب صرف ایک ہی پاکستان پیپلز پارٹی کام کرے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی دوسری تنظیم پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو ختم کردیا گیا اور اعلان کیا گیا ہے کہ اب صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کام کرے گی۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہونگے اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو پی پی پی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیاگیا ہے۔ بلاول بھٹو اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ پارٹی رہنماﺅں سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔ مل

اقات میں حکومت کیخلاف ممکنہ احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس،پارٹی کی تنظیم نو،4 مطالبات اور لاڑکانہ میں انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا