ضمنی الیکشن: پی پی پی پی صدر آصف علی زرداری کے مدمقابل امیدوار سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 07:26 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے مدمقابل امیدوار سامنے آگیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رابطہ کونسل کے رکن سردار عبدالحمید کھوسو نے این اے 213 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے سامنے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رابطہ کونسل کے رکن عبدالحمید کھوسو نے این اے 213 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے سامنے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ کو پی پی نے تباہ کر دیا ہے۔ صرف ڈیڑھ سال الیکشن ک

و رہتے ہیں۔ ذرائعکے مطابق اس موقع پر ضمنی الیکشن کروا کر اسمبلی میں جانے کا خواب دیکھنے والے آصف علی زرداری کے خواب کو چکناچور کرنے کے لئے سندھ کے غریب عوام کی آواز بن کر ان کے سامنے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا مجھے اپنی قیادت کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ نوابشاہ کا الیکشن انشاءاللہ تاریخی ہوگا۔