پنجاب پبلک سروس کمشن میں انقلابی تبدیل کے امکانات روش ہوگئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 03:32 صبح
اسلام آباد/ لاہور (مانیٹرنگ) وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپی کے لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صلاح الدین خان محسود پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں جو اس وقت کے پی کے میں کام کر رہے ہیں، انہیں بطور پی پی او کے پی کے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ناصر درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب صلاح خان محسود آئی جی کے طور پر کام کریں گے۔ دوسری طرف حکومت پنجاب نے ناصر خان درانی کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات کردیا ہے۔