پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ میں بھی میدان ماڑ لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 18, 2016 | 20:27 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خاصی کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کامیابی کی راہ پرتیزی سے گامزن ہیں اور حال ہی میں وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیربرائے خیرسگالی بھی مقررہوئیں جب کہ انہوں نے پسندیدگی کے اعتبار سے ہالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں کا میابی کا سفربڑی تیزی سے طے کررہی ہیں اور اداکارہ نے شوبزکی دنیا کا سب سے بڑا اورمعتبر ڈیٹا رکھنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ نے نہ صرف ہالی ووڈ کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑا بلکہ وہ آئی ایم ڈی بی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں واحد بھارتی بھی بن گئی ہیں۔انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس کی فہرست میں اداکارہ 55 ویں نمبرپرہیں جب کہ انہوں نے ہالی ووڈ اداکارلیونارڈو ڈی کیپریو، جونی ڈپ، اداکارہ و پروڈیوسرجینیفروینسٹن، اداکارہ ایما واٹسن، اداکارہ اسکرلیٹ جوہانسن سمیت دیگرفنکاروں کو پیچھے چھوڑا۔واضح ر ہے کہ پریانکا نے امریکی ٹی وی سیریئل ‘کوانٹکو’ سے ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اوراب وہ فلم “بے واچ” میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔