ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے فنکار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 20:34 شام

ممبئی: (مانیٹرنگ ڈسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا 2016 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے فنکار بن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے اداکاروں میں پہلے نمبر پر اداکار شاہ رخ، دوسرے نمبر پر سلمان خان، تیسرے نمبر پر ورن دھون، چوتھے نمبر پر اکشے کمار جب کہ پانچویں نمبر پر بگ بی امیتابھ بچن نے جگہ بنائی۔ ٹاپ ٹین فہرست میں ہریتھک روشن، سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔ اداکاراوں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا، دوسرے نمبر پر عالیہ بھٹ، تیسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، چوتھے نمبر پر انوشکا شرما اور پانچویں نمبر پر شردھا کپور نے جگہ بنائی ہے جب کہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں کاجول، جیکولن فرنینڈس، پرینیتی چوپڑا، سونم کپور اور سنی لیون شامل ہیں۔