صدرممنون حسین کی عوام سے اپیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):صدرممنون حسین نے قوم سے ایک اپیل میں کہا ہے کہ وہ اﷲ تعالی سے رحمت کی دعا کر یں اور باران رحمت کیلئے کل ملک بھر میں خصوصی طورپر نماز استسقاء ادا کرے ۔صدر نے علماء سے کہا کہ وہ خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے اﷲ تعالی سے گڑ گڑا کر دعا کریں۔صدر ممنون حسین اسلام آباد میں نماز ظہر کے بعد خود بھی نماز استسقاء کی ادائیگی میں قوم کے ساتھ شامل ہوں گے ۔