جی ایچ کیومیں تبدیلی کمانڈکی تیاریاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 18:22 شام

لاہور(مانیٹرنگ)جنرل راحیل شریف الوداعی دورے کے سلسلے میں پہلے منگلا اور گوجرانوالا گئے
 
Pak-army-chief-General-Raheel-Sharif
Sharif-680x453.jpg" style="height:453px; width:680px" />

جنرل ہیڈکواٹرز راول پنڈی میں عظیم سپہ سالار کو الوادع کہنے اور نئے آرمی چیف کے استقبال کیلئے منعقدہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

b3c93c107c19e365123c67e7ebc13179493407da

 

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور اُسی روز نئے آرمی چیف پاکستانی فوج کی کمان سنھبالیں گے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس سے وہ قیاس آرائیاں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئیں کہ اُن کی مدت ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے۔

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور اُسی روز نئے آرمی چیف پاکستانی فوج کی کمان سنھبالیں گے۔

تاہم تاحال حکومت کی طرف سے نئے آرمی چیف کے لیے کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ڈائریکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پیغام میں کہا کہ جنرل راحیل نے اپنے الوداعی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے لاہور میں فوج اور رینجرز کے اہلکاروں سے ملاقات کیں اور اس موقع پر خطاب میں کہا کہ یہ اُن کے لیے فخر کی بات ہے کہ اُنھوں نے ایک بہترین فوج کی کمانڈ کی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں جب یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے جا رہی ہے تو اُس وقت بھی فوج کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل راحیل مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتے اور وہ اپنی مقررہ مدت پر عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔

ملک کی طاقتور فوج کا اگلا سربراہ کون ہو گا، اس بارے میں کوئی اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن اس وقت فوج میں سب سے سینیئر لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ہیں جو راولپنڈی میں فوج کے صدر دفتر میں بطور چیف آف جنرل اسٹاف کے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اُن کے بعد سینارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہیں جو اس وقت کور کمانڈر ملتان ہیں۔ اُن کے بعد لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا نام آتا ہے جو اس وقت کور کمانڈر بہاولپور ہیں جب کہ سینارٹی لسٹ پر چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو اس وقت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے حق میں ایک مرتبہ پھر بینرز آویزاں کیے گئے تھے، جن میں سیاسی جماعتوں سے کہا گیا کہ آئین میں سرکاری ملازمین کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی کی مدت 2 سال سے کم کر کے ایک سال کی جائے تاکہ 2018 کے عام انتخابات میں راحیل شریف حصہ لے سکیں۔

یہ بینرز ایک غیر معروف عوامی مانٹیرنگ سیل (راولپنڈی) کے ترجمان شیخ امجد علی کی طرف سے لگائے گئے تھے۔

pakistani-army-chief-staff-general-raheel-sharif

تبدیلی کمانڈ کی تقریب 29 نومبر کو آرمی ہاکی اسٹیڈیم راول پنڈی میں منعقد ہوگی۔

 

11873496_1659998394236953_6765027993690050601_n

 

تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، سروسز چیفس، وزرا، وزیراعظم، سابق آرمی چیفس، غیر ملکی مندوبین حاضر اور ریٹائرڈ فوجی بھی شرکت کریں۔ تقریب کے دعوت ناموں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

s4.reutersmedia.net

عسکری قیادت کے عشائیہ اور رسمی ملاقات کی بھی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

 

Image #: 25770937    epa03969899 Pakistani Army officers salute during the change of commanded ceremony of the new Chief General Raheel Sharif (not in picture) in Rawalpindi, Pakistan, 29 November 2013. The new leader of Pakistan's army, General Raheel Sharif, took office on 29 November, amid the country's struggle against militants and ahead of next year's withdrawal of international troops from neighboring Afghanistan. General Sharif, a career infantry officer, is replacing General Ashfaq Pervez Kayani, who held the post for six years.  EPA/W. KHAN /LANDOV

 

جنرل راحیل آئندہ ہفتے آخری بار کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

 

_71426699_71424952

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف 200ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

52f8fc9b7b552 Email This Post