گورنر سندھ کراچی سے بغیر سہارے کے اسلام آباد پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 18:45 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کے لیے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلا جائے۔یہ بات صدر مملکت نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے بات چیت کے دوران کی جنہوں نے صدر مملکت سے  بیٹھ کرملاقات کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے موجودہ حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کراچی میں امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ گورنر سندھ زبیر عمر مختلف طبقہ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کراچی اور سندھ میں ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔