سپریم کمانڈر سے فوجی سربراہوں کی ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 15:14 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی اور ملک کی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ،ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم حکومتی اور عسکری امور زیر غور آئے ،اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت ممنون حسی

ن نے ملک میں امن و امان اور جاری دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ،صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔