کرپشن کیس: سابق وزیر اعظم بھی شکنجے میں آگئے ، اب تک کی بڑی خبرآگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 06, 2017 | 11:05 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گلف رینٹل پاور کرپشن کیس میں عدالت پیش ، کہتے ہیں پاناما کیس نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے اداروں کا دہرا معیار واضح کردیا۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے ریبٹل پاور کیس کی سماعت کی۔


سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پیش ہوکر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث ان کے لئے ہر سماعت پر عدالت میں ا?نا ممکن نہیں ، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر ن

یب کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پہلی بار یہ سنا ہے کہ کوئی وزیر کابینہ کو مس لیڈ کر سکتا ہے ، اپنی پاک دامنی عدالت میں ثابت کریں گے ، حکمران پاناما کی طرف منہ کرنے سے گھبراتے ہیں ، سارے کیسز پیپلز پارٹی کے خلاف ہی بنتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے قائدین نے بھی کیسز کا سامنا کیا اور بری ہوئے ، عدالت کے بلانے پر پیش بھی ہوتے رہے ، ساری بے بنیاد کہانیاں ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت سے پوچھتے ہیں اب رینٹل پاور کا کیا ہوا ، آج رینٹل پاور کا نام تبدیل کر کے اپنے لیے حلال کر لیا گیا ہے۔ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے مگر اس سے اداروں کا دوہرا معیار واضح ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے لیے الگ اور مسلم لیگ نون کے لیے الگ قانون ہے۔ ان کے خلاف الزام پر تو نیب اور ایف آئی اے فوری طور پر متحرک ہو جاتا ہے ، پاناما سکینڈل ا?یا تو نیب نے حکمرانوں کو کیوں نہیں طلب کیا۔ سابق چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کے لیے تو کمیشن بنا دیا اور ہماری درخواست پر توہین عدالت لگا دی۔