پرینکا گاندھی نے انتخاب لڑنے سے انکارکردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 13:10 شام

 

لکھنؤ(مانیٹرنگ)اترپردیش ریاستی اسمبلی الیکشن کی مہم میں پرینکا گاندھی کے حصہ نہیں لینے کی خبر سے امیدواروں میں مایوسی ہے۔ کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کی صحت ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے پرینکا انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محترمہ پرینکا گاندھی نے دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران ریاستی صدر راج ببر سے کہا تھا کہ وہ اس مرتبہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بھی جلسے سے خطاب نہیں کریں گی۔
پرینکا نے اپنے بھائی را

ہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی اور محترمہ سونیا گاندھی کے رائے بریلی پارلیمانی حلقہ کے کنوینروں کو گذشتہ 22دسمبر کو ہی بتادیا تھا کہ وہ ان پارلیمانی حلقوں میں صرف ایک ایک جلسہ عام سے خطاب کرسکیں گی۔
سال2012 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران انتہائی اہم رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی حلقہ میں محترمہ پرینکا گاندھی کے تقریباً تمام بلاکوں میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے باوجود پارٹی نے دس میں سے صرف دو سیٹیں ہی حاصل کی تھیں۔