پرینکا چوپڑہ یونیسیف کی ٹیم کا حصہ بن گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 18:56 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک):پرینکا چوپڑہ نے یونیسیف کی عالمی خیرسگالی سفیروں کی ٹیم میں شمولیت کو باعث افتخار قرار دیا ہےانڈیا کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ مسلسل نئی بلندیاں حاصل کر رہی ہیں اور اب انھیں بچوں کے حقوق کے پروموشن کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گلوبل گڈول (خیرسگالی) ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔وہ گذشتہ دس سال سے انڈیا کی جانب سے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر ہیں اور اب انھیں عالمی ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیو یارک میں یونیسیف کی 70 ویں سالگرہ منائ

ی گئي جس میں وہ عالمی شہرت کی حامل شخصیات ڈیوڈ بیکھم، اورلانڈو بلوم، جیکی چین اور ملی بابی براؤن کے ہمراہ نظر آئیں۔

یونیسیف کے 70 سالہ جشن پر پیش ہونے والے پروگرامز میں شریک اورلانڈو اور پرینکا چوپڑہانھوں نے انسٹا گرام اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: 'یقین نہیں آتا کہ دس سال ہو گئے! یونیسیف کی گلوبل گڈول ایمبیسڈر کی خدمات کے لیے اس حیرت انگیز گروپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔'امریکی ٹی وی سیریز 'کوانٹیکو' کی اداکارہ کو ایک بار پھر 'پیپلز چوائس' ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گيا ہے۔پرینکا چوپڑہ معروف برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھیوں نے فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور ملی بابی براؤن کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا: 'یونیسیف کے عالمی خاندان میں شامل کرنے کے لیے ڈیوڈ بیکھم اور ملی بابی براؤن آپ دونوں کا شکریہ۔'انھوں نے مزید لکھا: 'ہم خیال لوگوں سے ملنا ہمیشہ مسرت کا باعث ہوتا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ سب کچھ کے باوجود ہم مین ابھی انسانیت باقی ہے۔ اور ملی براؤن آپ نے آج بہترین میزبانی کی۔۔۔ مبارکباد۔'