وزیراعظم عمران خان نے سپہ سالار کو اہم ہدایت جاری کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2019 | 16:58 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کو اہم ہدایت دی ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی مس ایڈونچر ہو تو بھرپور جواب دیں، اس سے قبل وزیراعظم نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران یہ بھی بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے پوچھ کر بزنس مینوں سے ملاقات کی تھی۔ 
واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر دراندازی اور جارحیت جاری ہے اور پاکستان کی جانب سے اسکا بھرپور جواب بھی دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی او

ر بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر کام کررہے ہیں۔