یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیر اعظم کا پیغام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 08:07 صبح

لاوہر(مانیٹرنگ ڈیسک):رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام  بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا رہے۔چینی وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ چین نے پاکستان سے ہمیشہ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی منزلوں تک لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف  حاصل ک

ئے جو کہ خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ اس بار 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی پریڈ میں چینی فوج نے بھی بھرپور حصہ لیا تھا۔