انوکھا لاڈلا:تھائی بادشاہ کے نرالے شوق داشتہ کو جنرل کتے کو ائیر ماشل بنادیا
بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد بننے والے نئے بادشاہ خواتین کے شوقین نکلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں شاہ بھومی بول کے انتقال کے بعد شہزادہ وجیرا لونگ کورن کو بادشاہ بنایا گیا ہے، مگر نیا بادشاہ کچھ عجیب سا ہے، اس کے شوق بھی نرالے ہیں، وہ خواتین سے دوستیوں کیلئے مشہور ہیں۔تھائی لینڈ کے بادشاہ 88سال کی عمر میں فوت ہوئے تو ان کا بڑا بیٹا وجیرا 64برس کا ہو چکا تھا، باپ مرا تو بیٹا سرہانے نہیں تھا بلکہ کئی ماہ سے یورپ میں گھوم رہا تھا۔نئے بادشاہ کا خواتین سے دوستیوں کا یہ شوق خاندانی ہے، ان کے دادا آنجہانی کی ڈیڑھ سو بیویاں اور باندیاں تھیں، نئے بادشاہ نے ایک شادی خاندان میں کی لیکن ان کے بچے ایک اور خاتون جنم دیتی رہیں، جب ان بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی تو شہزادے نے ان سے شادی بھی کر لی۔نوے کی دہائی میں شہزادے نے اس دوسری بیوی کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ اس کے ایک اور شخص سے تعلقات تھے، اس کے پانچ میں سے چار بچوں کو بھی شہزادے نے عاق کر دیا۔تیسری شادی بار کی ویٹرس یعنی ایک ساقیہ سے کی جس سے دو بچے ہوئے جن میں سے ایک کو مستقبل کا ولی عہد کہا جا رہا ہے، 2014میں انہوں نے اس بیوی کو طلاق دی اور ساتھ ہی اس کے رشتہ داروں کو جیلوں میں بھی ڈال دیا۔آخر شہزادے نے ایک فضائی میزبان سے دل لگایا اور اسے فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دے دیا، مگر یہ کوئی بڑی بات نہیں، انہوں نے اپنے پسندیدہ کتے فوفو کو ایئرمارشل کا عہدہ عطا کر رکھا ہے، یہ سارے قصے سنانے پر تھائی لینڈ میں کئی برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔شہزادے نے جرمنی میں ایک ارب 85کروڑ روپے کے دو ولاز خریدے ہیں جہاں وہ اپنی فضائی میزبان محبوبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔