پریانکا چوپڑا اذان کی آواز کا شدت سے انتظار کرتی ہیں ، مگر کیوں ؟ جان کر آپ کا ایمان تازہ ہو جائے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 08:32 صبح

ممبئی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پراداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک وڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اذان کے وقت کا انتظار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ شام کے وقت اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں بیک وقت ہر جانب سے اذانوں کی آواز آتی ہے اور وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا بے باک اداکاری میں تو سب سے ہی آگے ہیں تاہم وہ اپنے خیالات و احساسات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اذان کی آواز سے سکون ملنے سے متعلق ان کے تازہ بیان نے ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو آشکار کیا ہے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ غروبِ آفتاب کے وقت ہونے والی اذان (یعنی اذانِ مغرب) انہیں سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ چاروں طرف سے آنے والی اذان کی آوازوں سے انہیں ایک ناقابلِ بیان سا سکون محسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری سے خوب کامیابی سمیٹتی رہی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے امریکا میں دوسرا ’’پیپلزچوائس‘‘ ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔