صدر کو سچ لڑ گیا،خاتون پروفیسر کو جیل بھیج دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 09:16 صبح
کمپالا (ویب ڈیسک) شمالی افریقی ملک یوگنڈا میں یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو صدر یوویری موسیوینی کو آن لائن ہراساں کرنے اور فیس بک پر حارجانہ مواد شیئر کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مکریری یونیورسٹی کی سٹیلی نیانزی نے موسیوینی کے خلاف تنقید کرتے ہوئے فیس بک اکاﺅنٹ پر لکھا تھا کہ ان کی بیوی وزیر تعلیم ہونے کے باوجود لڑکیوں کے سکول میں بیت الخلاءجیسی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔