پروپیگنڈہ کیا ہوتا ہے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2021 | 17:48 شام

ہم جانتے ہیں ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا، وہ بھی جانتے ہیں ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا، انڈیا، امریکہ بھی جانتا ہے کہ ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا، ابھینندن بھی جانتا ہے کہ اس نے کوئی ایف سولہ نہیں گرایا۔ وہ ایف سولہ جو نہیں گرایا گیا، ابھینندن کو اس کے لئے بھارت نے تیسرا بڑا ملٹری ایوارڈ "ویر چکر" دیدیا. چکر کیا ہے ؟ مختصر شبدوں میں اس کو میڈیا وار اور پروپیگنڈہ کہتے ہیں،پورا انڈین میڈیا اس کے پیچھے کھڑا ہے۔ نہیں سمجھے؟ ہم جانتے ہیں نواز شریف نا اہل ہے ، وہ جانتے ہیں نواز شریف نا اہ
ل ہے نواز شریف جانتا ہے نواز شریف نا اہل ہے۔ وہ نواز شریف جس سے تین بار ملک نہیں چلایا جاسکا اس سے متعلق پھر بھی نعرہ ہے ایک واری فیر شیر مختصر الفاظ میں اس کو میڈیا وار کہتے ہیں، جیو، جنگ، ڈان، سلیم صافی، حامد میر وغیرہ اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔ "ویر چکر" اور "رفو چکر" ایک ھی کہانی کے دو کردار ہیں، ابھینندن سے "ابھی لندن" تک، ایک ہی گھن چکر ہے منقول