دھرنے کا شوق بھی اور ماڑی جان کا احساس بھی،پرویز خٹک نے کیا مطالبہ کردیا کہ مرکزی حکومت پورا نہ کرسکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 19:09 شام

 

پشاور(مانیٹرنگ)آئی جی پولیس خیبر پختون خوا نے سیکریٹری داخلہ کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی اسلام آباد آمد پر انہیں سرکاری پروٹوکول دلوانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے لیے سیکیورٹی گارڈ ساتھ رکھنے کی اجازت کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختون خوا کے جواب میں وزارت داخلہ نے بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اگر امور سرکار کے لیے آرہے ہیں تو انہیں پروٹوکول ملے گا،احتجاج کی صورت میں وزیراعلیٰ کو گھومنے کی آزادی نہ ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ احتجاج کرنے آ رہے ہیں تو وہ دیگر افراد کی طرح تصور ہوں گے، انہیں مسلح گارڈزساتھ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔