شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری:پی ایس ایل کے بارے میں شاندار خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 14:25 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کا دوسرا میدان تو آئندہ سال فروری میں سجے گا لیکن تیاریاں ابھی سے ہونے لگیں۔ انیس اکتوبر کو 414 کرکٹرز یو اے ای میں ڈرافٹنگ کے ذریعے پانچ ٹیموں کی پانچ پانچ کیٹگریز میں شامل کیے جائیں گے۔پلاٹینم کیٹگری میں 28، ڈائمنڈ میں 33 اور گولڈ میں 74 کھلاڑیوں کی انٹری ہو گی۔ مصباح الحق، سرفراز احمد ، شعیب ملک سمیت کرس گیل، لیستھ ملنگا، شین واٹسن ، شکیب الحسن اور کیون پیٹرسن کے علاوہ انگلش کپتان آئن مورگن پلاٹنم کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں یاسر شاہ، کامران اکمل، شرجیل خان اور محمد عامر کے علاوہ بریڈ ہیڈن اور انگلش آل رانڈر معین علی شامل ہوں گے۔اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ سلمان بٹ کے بعد محمد آصف کو بھی سلور کیٹگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سلور کیٹگری میں 255اور ایمرجنگ میں 24 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ انگلش کھلاڑی آئن مورگن سمیت گیل، ملنگا اور واٹسن کی انٹری پلاٹینم میں ہو گی۔