”لاہور، لاہور ہے“عظیم کرکٹر سر ویون رچرڈ نے لاہور پہنچتے ہی لاہور کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 05, 2017 | 10:27 صبح

 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ لیجنڈ سر ویو رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے کوچ سر ویو رچرڈز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی
پر بہت خوشی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ لاہور لاہور ہے ، یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، کافی عرصے بعد لاہور آیا ہوں ، لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔انھوں نے لکھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔