”پی ایس ایل کا فائنل “ کرکٹ کی دنیا کی دو اہم ترین شخصیات لاہور پہنچ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 07:39 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پی ایس ایل کا فائنل سر پر پہنچ چکا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاں پاک فوج اور ملک کے سیکیورٹی ادارے حرکت میں آچکے ہیں وہیں آئی سی سی کے 2سکیورٹی آفیشلز سر ی لنکا سے لاہورپہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی 2سکیورٹی آفیشلزغیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچے۔ آفیشلز اتوار کے روز ہونیوالے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کیلئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔