پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں : لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2017 | 07:56 صبح

دبئی (ویب  ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم کی جانب سے کسی بھی قیمت پر پاکستان آنے کے اعلان کا بیان سوشل میڈیا پر زور و شور سے گردش کر رہا ہے اور ٹوئٹر صارفین بھی اس پر بہت خوش ہیں کہ مال روڈ پر دھماکے کے باوجود بھی میکالم لاہور آنے کو تیار ہیں۔

 ۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے خواہاں ٹوئٹر صارفین نے بھی اس بیان کو شیئر کرنا شروع کر دیا جس کے باعث یہ تاثر ابھرنے لگا کہ میکالم نے ہی یہ اعلان کیا ہے جو سراسر غلط ہے۔سوشل میڈیا پر یہ بیان سامنے آنے کے بعد خود برینڈن میکالم، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور لاہو رقلندرز کی انتظامیہ نے بھی اس معاملے کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ تو طے ہے کہ میکالم سے منسوب کیا جانے والا بیان ایک جعلی اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے جس کے باعث اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے