پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب....مصباح ڈارک ہارس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 04:27 صبح

 

 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی تقریب دبئی میں جاری ہے۔ تقریب میں پی ایس ایل کی پانچوں ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ پلیٹنم کٹیگری سے لاہور قلندرز نے برینڈن میکلم ، کراچی کنگز نے کرس گیل، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو سب سے پہلے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ جس کے بعد ڈائمنڈ، گولڈ،

سلور اور ایمرجنگ کٹیگری کی باری آئی۔ قواعد کے مطابق لاہور قلندرز کو ہر ڈرافٹ میں پہلی باری ملی۔کراچی کنگز کو دوسرے نمبر پر کھلاڑیوں کے انتخاب کا موقع دیا گیا۔پشاور زلمی تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچویں نمبر پر کھلاڑیوں کا چناؤ کیا۔ ڈرافٹنگ کیلئے دستیاب چار سو چودہ کھلاڑیوں کو پانچ کیٹگریز میں رکھا گیا ۔ پلیٹنم کٹیگری میں 28 اورڈائمنڈ کٹیگری میں 33 کھلاڑی شامل تھے۔گولڈ کٹیگری 74 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جبکہ سلور کٹیگری میں 255 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ۔ایمرجنگ کٹیگری میں 24کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ۔ پلیٹنم کٹیگری میں انگلینڈ کے 5، سری لنکا کے 3، ویسٹ انڈیز کے 8 اور پاکستان کے 9 کھلاڑی شامل تھے جبکہ آسٹریلیا،بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا 1،1کھلاڑی پلیٹنم کٹیگری میں جگہ بناسکا ہے۔ پاکستان کی جانب سے پلیٹنم کٹیگری میں احمد شہزاد،مصباح الحق،محمد حفیظ،سرفراز احمد،شاہد آفریدی،شعیب ملک ، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان کو رکھا گیا تھا