مجھے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے کس نے قائل کیا؟ انگلش کرکٹر ڈیو ملن نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر داد دینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 09:29 صبح

 
لندن(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملن کا کہنا ہے کہ سنگاکارا اور جے وردھنے سے بات چیت کے بعد وہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے راضی ہوئے۔ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ملن کہتے ہیں کہ پاکستان ا?نے سے پہلے ان کے ذہن میں کئی سوالات تھے، انہیں یہ تو یقین تھا کہ کھلاڑی محفوظ ہوں گے لیکن یہ اندیشہ بھی تھا کہ کہیں شائقین کو نشانہ
نہ بنالیا جائے۔انہوں نےکہا کہ پشاور زلمی میں سب سے پہلے ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ وہ پاکستان

جائیں گے، ان کے بعد باقی کھلاڑی بھی راضی ہو گئے۔انتیس سالہ انگلش کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان جانے سے متعلق سری لنکا کے سابق کپتانوں سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے سے بھی بات کی تھی، دونوں کرکٹرز نے پاکستان جانے کے حق میں مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ ذہنی طور پر تیار ہوگئے.