پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا: قراردادکل جماعتی کانفرنس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 23, 2017 | 11:37 صبح

کراچی(مانیٹرنگ)جے یو پی کے تحت کل جماعتی کانفرنس میںقرارداد منظور پیش کی گئی کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کل جماعتی کانفرنس ہوئی اور اس میں قرارداد پیش کی گئی کہ پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان میں دھماکے کرارہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا اور دشمن کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔واضح رہے کہ لاہور میں چیئرنگ کراس دھماکے اور ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے بارے باتیں کی جارہی ہیں کہ اس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔